کوٸٹہ (پ ر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی جواٸنٹ سیکرٹری خان محمد جتک نے کہا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے مساجد اسٹاف عملے کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں مساجد میں کام کرنے والے عملے کی ترقی کا باقاعدہ نظام متعارف کراکے مؤذنوں کے عہدوں کی اپ گریڈیشن کی جاٸے امام و مؤذنوں کیلٸے ترقیاتی کوٹہ مختص کرنے کے ساتھ رہائشی سہولیات فراہم کی جاٸیں موجودہ چارج پر کام کرنے والے ملازمین کے حقوق اور سرکاری تعطیلات میں ڈیوٹی کے عوض اوور ٹائم کی ادائیگی کی واضح پالیسی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی کے تحت قائم مساجد کا عملہ طویل عرصے سے مختلف انتظامی مسائل کا شکار ہے مساجد کے ائمہ کرام، مؤذنوں، خدام، پیش اماموں کو تاحال جامع سروس اسٹرکچر، ترقی کا واضح طریقہ کار، ملازمت کا مؤثر تحفظ اور مراعات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ مساجد کا عملہ کٸی سالوں سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام دے رہا ہے اسکے باوجود ائمہ کرام اور مؤذنوں کو ترقی کا باقاعدہ چینل، عہدوں کی اپ گریڈیشن، سروس رولز میں بہتری، موجودہ چارج پر فرائض انجام دینے والے ملازمین کے لیے مناسب مراعات اور رہائشی سہولیات سمیت سرکاری تعطیلات میں ڈیوٹی کے عوض اوور ٹائم جیسے بنیادی مطالبات تاحال حل طلب ہیں انہوں نے مزید کہا کہ این ٹی ڈی سی کے تحت مساجد میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو نظرانداز کرنا کھلی زیادتی کے مترادف ہے کسی بھی ادارے کی اصل طاقت اسکے ملازمین ہوتے ہیں اور انکے تجربے، محنت اور خدمات کو نظرانداز کرکے ادارے میں حقیقی بہتری ممکن نہیں انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس أف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ این ٹی ڈی سی کی تنظیم نو اور نئی پالیسیوں کے حوالے سے کمپنی کے ہزاروں افسران و ملازمین کے تمام تر تحفظات فوری طور پر دور کیے جائیں تاکہ کام کرنے والے دیگر کمپنیز ملازمین کی طرح باعزت طور پر محفوظ سروس زندگی گزار سکیں۔

