لسبیلہ: مدرسۃ المدینہ میں عصری علوم اسکولنگ کا عظیم الشان افتتاح

لسبیلہ(بیوروچیف) دعوت اسلامی شعبہ مدرسة المدینہ کے تحت مدرسة المدینہ میں عصری علوم اسکلونگ کا عظیم الشان افتتاح صوبائی نگران لیاقت علی عطاری نے کیا عظیم الشان افتتاح پر فیضان صدیق اکبر مسجد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا اجتماع سے صوبائی نگران لیاقت علی عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیارے آقا ﷺ کا سمجھانے کا انداز نہایت دلنشین اور مؤثر تھا، آپ ﷺ جو نصیحتیں فرماتے وہ سیدھی دل میں اترتی تھیں اور لوگ فوری ان پر عمل پیرا ہوجاتے، آپ ﷺ نے معاشرتی تربیت کا بہترین نمونہ پیش کیا،نبی کریم ﷺ کے تربیتی انداز سے والدین اور اساتذہ دونوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے، والدین اور معلمین کا انداز نرمی، محبت اور تحمل والا ہونا چاہئے، ادارے کے مسائل کا غصہ گھر پراور گھر کے مسائل کا غصہ ادارے میں نکالنا نامناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اہلِ خانہ کیلئے بہتر ہو، افسوس اکثر لوگ مختلف جگہوں پر مختلف کردار ادا کرتے ہیں،ادارے میں الگ انداز، گھر میں الگ، دوستوں کے ساتھ مختلف اور عوام میں کچھ اور ہوتے ہیں، ہمیں ایسا کردار اپنانا چاہئے جو ہر حال میں حسنِ اخلاق کا مظہر ہو، ایک اچھا ٹیچر محض استاد نہیں، بلکہ ایک رہنما کی حیثیت رکھتا ہے، لہذا اساتذہ کو چاہئے کہ وہ خود بھی علمِ دین سیکھیں تاکہ طلباء کو بہتر انداز میں دین کی تعلیم دے سکیں۔ بدقسمتی سے آج ہمارے اداروں میں تعلیم تو ہے مگر تربیت کی کمی ہے، ادارے عام طور پر نصاب مکمل کروانے کو کارکردگی سمجھتے ہیں جبکہ تربیت کو نہ تو اہمیت دی جاتی ہے اور نہ ہی ذمہ داری سمجھی جاتی ہے، البتہ جو ادارے تربیت کے ساتھ تعلیم دے رہے ہیں وہ یقیناً قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غصہ انسان کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہے، اس کا آغاز حماقت سے اور انجام ندامت پر ہوتا ہے، لہذا اساتذہ کو چاہئے طلباء کی عمر اور تجربے کا لحاظ رکھتے ہوئے ان سے معاملہ کریں، وقت گزرنے پر ہر طالبعلم عمر اور تجربے میں بھی سمجھدار ہو جاتا ہے، استاد اور طالبعلم کے مابین تجربے کا فاصلہ ہوتا ہے اور اسی فاصلہ کو سمجھنا ضروری ہے۔ اجتماع میں شریک عاشقا ن رسول نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر مدرسة المدینہ کے صوبائی زمہ دار عرض کلیم عطاری کورسسز کے صوبائی زمہ دار عمران عطاری ڈویژن نگران نور محمد عطاری ڈسٹرکٹ نگران بشیر احمد عطاری مولانا شاہد رضا عطاری مدنی حافظ عطاءاللہ عطاری قاری امان اللہ عطاری شیخ احسان عطاری ودیگر عاشقان رسول نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں