لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)اوتھل بازار میں صبح سویرے ہی مال بردار ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ان گاڑیوں کے ذریعے سامان اتارا جا رہا ہوتا ہے، جس سے بازار میں شدید رش پیدا ہو جاتا ہے۔ لوگ جب صبح سودا سلف کے لیے آتے ہیں تو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی صورتحال کو مزید بگاڑ دیتی ہےشہری حلقوں کا کہنا ہے کہ روزانہ یہی منظر ہوتا ہے، اور ان مال بردار گاڑیوں کی وجہ سے پیدل چلنے والوں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گاڑیوں کے لیے شہر سے باہر کسی مخصوص جگہ کا تعین کیا جائے یا انہیں صرف دوپہر کے بعد شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ بازار میں ٹریفک کی روانی بحال رہے اور عوام کو ہریشانی نہ ہو۔

