بولان(این این آئی)ڈسٹرکٹ انٹلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل ڈی سی آفس ڈھاڈر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کول مائنز کی سیکورٹی، نیشنل ہائی وے پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، چوری، ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائی دیگر سیکورٹی آپشن زیر غور آئے اجلاس کے شرکاء کو ڈپٹی کمشنر کچھی نے امن و امان سمیت جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کیلئے رابطہ کاری کو بہتر بنانے اور انکا قلع قمع کرنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں ضلع کے قبائلی سفید پوش علاقہ معتبرین جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں ضلعی انتظامیہ کچھی کا ساتھ دیں انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے تاکہ انکی حوصلہ شکنی ہو۔

