وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار منیر احمد کو گیس کے بل پر 15312 روپے کا ریلیف فراہم

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار منیر احمد کو گیس کے بل پر 15312 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔شکایت گزار نے بتایا کہ ادارے نے اس کا میٹر تبدیل کر دیا تھا اور اسے اکتوبر 2024 کے دوران 25,470 روپے کا بل بھیجا، جس میں موجودہ چارجز 6745 روپے شامل تھے۔اس نے بل کی درستی کے لیے ادارے سے رجوع کیا، لیکن کوئی مثبت جواب نہ ملا۔ لہٰذا، انہوں نے اپنے مسائل کے ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا۔اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔تاہم، متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد از جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی جس سے انہیں 15,312 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں