اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھوٹے کسانو ں کو آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے لئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کے ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی زرعی ترقی کیلئے منصوبہ بندی اورایگری فنانسنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزرائے مملکت بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، معاون خصوصی ہارون اختر، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیراعظم نے درمیانے اور چھوٹے پیمانے کی زرعی سرگرمیوں کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 12 ایکڑ سے کم زمین والے کسانوں کو جدید زرعی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہئے، پاکستان کی ترقی زرعی شعبے اور کسانوں کی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن سے مشروط ہے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کسانوں کو جدید زرعی آلات، مصنوعی ذہانت اور معیاری بیج کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے،کسانوں کی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات کے قابل اشیاء کی تیاری کیلئے چھوٹے پیمانے کی صنعتی مشینری تک رسائی کے حوالے سے بھی جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج کی فراہمی، مصنوعی ذہانت، پانی کے بہتر استعمال، آن فارم سمال انڈسٹری اور دیگر سہولیات کیلئے اصلاحات کے عمل کو تیز کر رہی ہے،زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے برآمدات میں اضافے کیلئے کسانوں کو درکار سہولیات و تربیت کیلئے اقدامات کو بھی اصلاحات میں شامل کیا جا رہا ہے۔اجلاس کو زرعی شعبے کی جاری اصلاحات کے ساتھ ساتھ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی اور کسانوں کو دئیے جانے والے قرضوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے رواں ماہ کے اختتام تک کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور ایگری فنانسنگ کے شعبے میں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نظام متعارف کروانے کیلئے جامع منصوبہ بندی تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے؟ اہم بیان سامنے آگیا
- گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت اور لائیو اسٹاک میں ترقی اور خود کفالت کی جانب اہم قدم
- واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا
- ذیابیطس کے نئے علاج کی آزمائش، متعدد مریض شفایاب
- لالی وڈ کے نامور نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے
- بالی ووڈ اداکارہ صبا آزاد خطرناک انفیکشن کا شکار، اسپتال منتقل
- علیزے شاہ نے کھل کر عینا آصف کی حمایت کا اظہار کردیا
- دبئی میں عالمی گھڑسواری مقابلہ، 12 ملین ڈالر انعام امریکی گھوڑے کے نام
- پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف
- پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگز مین کو 40 رنز سے شکست دیدی

