پولیس عوامی تعاون سے جرائم کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ایس ایچ او عبید اللّہ مینگل

صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا) پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کے ایس ایچ او انسپکٹر عبید اللّہ مینگل نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری پولیس فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس پوری مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر گشت، ناکہ بندی اور سرچ آپریشنز کو مزید منظم کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ایس ایچ او عبید اللّہ مینگل نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان قریبی رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں کوئی شخص بالاتر نہیں، جو عناصر معاشرتی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں کی طرف رجوع کریں اور معاشرے میں امن و ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں انسپکٹر عبید اللّہ مینگل نے کہا کہ تھانے کے دروازے ہر شہری کے لیے کھلے ہیں اور انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے علاقے کے معززین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کا شکریہ ادا کیا جو پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنے مفید مشوروں سے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہو گا تو جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ پولیس فورس ہر وقت عوامی خدمت اور تحفظ کے لیے تیار ہے، اور علاقے میں امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں