بلوچستان، خاتون سمیت2افراد کو مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں خاتون سمیت2افراد کو مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک درجن کے قریب مسلح افراد نے نامعلوم مقام پر ایک خاتون اورنوجوان کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور نعشیں پھینک کرفرار ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مسلح افراد بے دردی سے خاتون اور نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کررہے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا یہ واقعہ بلوچستان کے کس علاقے میں پیش آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں