کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز 132KVدروازہ اسپلنجی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاورز گرگئے ہیں جس کے بعد مزکورہ ٹاوروں کیdismantling اور مرمت وتنصیب اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاہے کہ کچھ دن پہلے ہی 132KVاسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائن دشت-اسپلنجی کے 13 ٹاورز کو چوروں نے گرا کرکنڈکٹرز،سپین، انسولیٹرز، سکائی وائر اور بریس پٹیاں چوری کر کے لے گئے جس کی وجہ سے 132kVاسپلنجی گریڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ مزکورہ ٹاوروں کیdismantling اور مرمت وتنصیب اور بحالی کا کام جاری ہے اور توقع ہے کہ مزکورہ کام جلد مکمل کر کے اسپلنجی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔تاہم کیسکو نے اس دوران اسپلنجی کو بجلی کی فراہمی میں تعطل پر متعلقہ صارفین سے معذرت اور تعاون کی ہے۔

