کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 132Kv سوراب۔خضدارٹرانسمیشن لائن کیگرے ہوئے 7 ٹاورز کی مرمت، تنصیب و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔جسکے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 9جولائی کو شدید بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 132Kv سوراب۔خضدارٹرانسمیشن لائن کے7 ٹاورز گرگئے تاہم اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزگرنے سے کسی بھی علاقہ کی بجلی کی فراہمی متاثرنہیں ہوئی۔

