متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔
اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد مملکت میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے۔
سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادتوں، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ پر 5 جون سے 8 جون تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت پہلے ہی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی 10 تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے جو کسی بھی ملک میں سب زیادہ چھٹیاں ہیں۔