ڈیفنس میں بنگلے کے اندر کام کے دوران سر پر وزنی چیز گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ڈیفنس فیز 2 اسٹریٹ نمبر 16 میں بنگلے کے اندر کام کے دوران وزنی چیز گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ مبین کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران وزنی چیز سر پر گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

