محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ، زخمی سپاہیوں کی عیادت کی،بلندعزم کی تعریف

پشاور(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااور ایف سی کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز کی عیادت کی، سپاہی عدنان اور سپاہی امتیاز فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنانے کے دوران زخمی ہو ئے تھے۔انہوں نے زیر علاج سپاہیوں کی خیریت پوچھی اور علاج معالجے کے بارے استفسار کرتے ہوئے دونوں سپاہیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔وزیر داخلہ نے زخمی سپاہیوں عدنان اور امتیاز کے بلند عزم اور جذبے کو بھی سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں