دوران ملازمت وفات پانیوالے کیسکوملازمین کے بچوں میں تقرری کے احکامات تقسیم

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی خصوصی ہدایات پرایمپلائز سن کوٹہ کے تحت دوران ملازمت حادثاتی اور طبعی طورپروفات پانے والے کیسکو ملازمین کے بچوں کوملازمت دینے کے سلسلے میں ایک تقریب کیسکوہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرمرزااعزازبیگ، چیف انجینئر (ٹیکنکل) میر مجیب الرحمن مری، چیف انجینئر(آپریشن) انجینئرعادل عزیز، ڈائریکٹرجنرل(ایچ آر اینڈ ایڈمن) محمد اورنگزیب کھوسہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرمرزااعزاز بیگ اور دیگر افسران نے کمپنی کے 11مرحوم ملازمین کے بچوں میں مختلف عہدوں پر بھرتی کے احکامات تقسیم کئے۔بھرتی ہونے والے 11امیدواروں میں سے 2ملازمین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوئے ت ھے جبکہ دیگر 9 ملازمین دوران ملازمت طبعی موت کے باعث وفات پاگئے تھے جنکے بچوں کو کیسکومیں ملازمت کے تقرر نامے دئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں