کولمبو(این این آئی)پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹارگٹ رکھا ہے کہ دو سے تین مرتبہ میچ کا بہترین کھلاڑی بننا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریکٹس کے دوران بیٹ پر گیند اچھی آرہی ہے تبھی بیٹنگ کوچ کو کہا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اچھی اننگز کھیلوں گا اور میچ کا بہترین کھلاڑی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ٹارگٹ رکھا ہوا ہے کہ ورلڈ کپ میں دو سے تین مرتبہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کروں۔صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میرا اور صائم ایوب کا کردار سرکل کا فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صائم نے اچھا اسٹارٹ لیا لیکن وہ آؤٹ ہوگیا، میں نے اٹیکنگ کرکٹ جاری رکھی بطور اوپنر ایسا ہی کھیلنا ہوتا ہے۔اوپنر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف بھی اٹیکنگ کرکٹ کھیلیں گے۔

