نئی دہلی (این این آئی)پاکستانی ٹیم کو حکومت کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے کہا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ کھیل دوبارہ شروع ہو گیا ہے، ہم نے اپنی تیاری میں کبھی تبدیلی نہیں کی۔ میڈیا سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ کولمبو میں کھیلنا ایک چیلنج ہو گا جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم گزشتہ 2 ہفتوں سے موجود ہے۔ریان ٹین ڈوشیٹ کہا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں معیاری ٹیم کے خلاف کھیلنے کا ایک اور موقع ملنے پر خوشی ہے، ہماری پوری توجہ صرف بہترین انداز میں کھیلنے پر ہے۔

