وزیراعظم غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہونگے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف غزہ پیس بورڈ اجلاس میں شرکت کیلئے 18 فروری کو واشنگٹن روانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 فروری کو اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے، 20 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوگی، اعلیٰ عسکری شخصیت بطور خاص شرکت کریں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں