لاہور (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین سے مون سون کے دوران بچوں کو سیلابی نالوں سے دور رکھنے کی اپیل کی ہے۔

