کراچی(این این آئی)پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے جس پر اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے اور قادیانی فتنہ نہ صرف عقیدہ ختم نبوت کا بہت بڑا منکر ہے بلکہ یہ فتنہ ملک کے سب بڑے قانون آئین پاکستان کو بھی نہیں مانتا ہے اس لیے اس فتنہ کے لیے نرم گوشہ رکھنا ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار مولانا عبد الماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القران کے لائبریری ہال میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد ندیم مکی کے ہمراہ مدارس کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الماجد فاروقی کا کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے قانون آئین پاکستان اور اسلام کی تعلیمات میں اقلیتوں کے حقوق ان کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی مکمل ضمانت ہے لیکن قادیانی خود کو اقلیت تسلیم نہیں کرتے ہیں اس لیے قادیانی فتنہ کو اقلیتوں کے حقوق فراہم کرنا اسلام کے نام پر بننے والے ملک سے کھلی دشمنی ہے ان کا یی بھی کہنا تھا کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور خدشہ ہے کہ امن کے دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے 14اگست پر ناخوشگوار واقعہ رونما کرسکتے ہیں اس لیے حکومت کو چاہیے کہ 14اگست پر سیکورٹی کے اقدامات کو ٹھوس بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے اس موقع پر مولانا عبد الماجد فاروقی نے ملک پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گرتی تیل قیمتوں کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا مکمل،شفاف حساب عوام کے سامنے لائے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے،میر عبید اللہ گورگیج
- زندگی کے گنجلک لمحات اور معاشرتی حقیقتیں
- رینجرز کے نڈر جوانوں نے کمال پیشہ ورانہ مہارت سے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
- رینجرز ہیڈکوارٹرز پر حملہ بزدل دشمنوں کی کارروائی ہے۔ میر علی حسن زہری
- بیٹیوں کی زمین
- مذہب، قانون اور جذبات
- پیپر چیکنگ پالیسی تبدیل، عارضی اساتذہ بھی امتحانی ڈیوٹی کے اہل قرار
- مالی سال کے آخری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے
- واٹس ایپ کے یوزرنیم فیچر میں اہم پیشرفت

