گوانگڑو(این این آئی)چین کے شہر گوانگڑو میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد نے پاکستان اور چین کے درمیان کا ثقافتی وادبی تعلقات کے فروغ پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی روابط مضبوط سے مضبوط ترہو رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین کے شہر گوانگڑو میں پاکستان کے قونصل جنرل سردار محمد نے جنوبی چین کتب میلہ 2025 میں شرکت کی، اس کا مقصد ثقافتی تعلقات اور ادبی تبادلے کو فروغ دینا تھا۔قونصلیٹ جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کتاب میلہ میں دنیا بھر کے 1,500 سے زائد ناشرین شریک ہو ئے، پاکستانی سفارت کار کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں انہوں نے چینی اشاعتی اداروں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور ادب و تخلیقی کاموں کے ذریعے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔گوادر پرو کے مطابق تقریب کے دوران سردار محمد نے ڈاکیومنٹری پروڈیوسر لِنگ لِنگ لی کی دو لسانی کتاب لو-کاربن لیونگ: گرین کْوئزین ایٹ یور فنگر ٹپس کی رونمائی میں شرکت کی۔ قونصل جنرل نیکتاب میں شامل پاکستانی روایتی کھانے ’بریانی‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سبزی خور اقسام پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دیتی ہیں جبکہ اس کا اصلی ذائقہ بھی برقرار رہتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق قونصل جنرل نے پاکستانی اور چینی کھانوں کی تہذیبی مشابہت کی نشاندہی کرتے ہوئے بریانی کی تہہ در تہہ تیاری کو چینی تہواروں میں استعمال ہونے والے روایتی کھانے ”زونگزی“سے تشبیہ دی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر چینی خاندان زونگزی تیار کریں یا عید کے موقع پر پاکستانی گھرانوں میں بریانی پکائی جائے، دونوں روایات باہمی یگانگت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تنوع ہمیں طاقت دیتا ہے، مگر مشترکہ اقدار ہمیں یکجا کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سردار محمد نے کتاب میلے کے دوران بشمول سدرن میٹروپولس ڈیلی اور یانگ چنگ ایوننگ نیوزسمیت مقامی میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی روابط روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ جنوبی چین کتاب میلہ2025، کینٹن فیئر کمپلیکس میں منعقد ہوا، یہ نہ صرف ادبی و اشاعتی اداروں کا عالمی مرکز بنا، بلکہ پاکستان کی ثقافتی، ادبی اور ذائقہ دار ورثے کو بھی بین الاقوامی سطح پر روشناس کرانے کا ذریعہ بنا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا
- جنگِ مئی، خرابی رافیل طیاروں میں نہیں، بھارتی پائلٹس میں تھی: فرانسیسی کمانڈر
- ہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
- سیاست کا خاتمہ خورشید ندیم
- افغانستان ثور انقلاب کی ناکامی کے وجوہات
- پنجگور میں تسپ ایکسچینج صارفین نے انٹرنیٹ ناقص سروس پر تالا بندی کا اعلان کیا
- غلام قادر بلیدی کا شہید ایوب جان بلیدی کی 30ویں برسی پر خراج عقیدت
- نیشنل پارٹی مند کے سینئر رہنما عبدالغنی سندھی کا تعزیتی بیان
- میر رحمت صالح بلوچ کے فنڈ سے پنجگور جامع مسجد اسکول ہال کی تعمیر آخری مراحل میں
- نیشنل پارٹی کے طارق بابل کی تمپ میں ناصر رند سے اہم سیاسی ملاقات

