نصیرآباد میں چار ماہ سے پولیو سیمپل نیگیٹو، جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی ، ڈپٹی کمشنر

نصیرآباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایس ڈی پی او طیب اقبال لقمان خان صدام حسین عابد حسین رند منیر احمد گرانی ڈاکٹر حبیب پندرانی ڈاکٹر اعجاز علی اور منظور شیرازی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی نے یکم ستمبر سے چار ستمبر تک شروع ہونے والی مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ نصیرآباد میں گزشتہ چار مہینوں سے پولیو کے سیمپل کا نیگیٹو زرلٹ آنا خوش آئند بات ہے مگر ہمیں اپنی قومی فریضے کی جہدوجہد کو ہرصورت یقینی بنانا ہوگا تاکہ پولیو مہم کو کامیابی حاصل کی جاسکے اس مرتبہ تین دن مہم ایک دن کیچپ ہوگا ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ مہم کے دوران غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ہمیں مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی بھی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی یو سی ایم اوز اور ایریا انچارج اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں پولیو مہم کے موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں ٹیموں کے ساتھ پولیس کے جوان اپنی خدمات سرانجام دیں گے اس حوالے سے سخت اقدامات کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے کمیونٹی اور والدین میں حفاظتی ٹیکوں کے متعلق بھی شعور بیدار کیا جائے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں