کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی حکومت عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتی ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کواپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے حلقے کے معززین اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران عوام نے حاجی علی مدد جتک کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی درخواست کی۔ عوامی نمائندوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔حاجی علی مدد جتک نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا مقصد ہے۔ حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے پریقین رکھتی ہے جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ ایک ایک کرکے پورے کئے جارہے ہیں اورانشاء اللہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔اس موقع پر عوام نے حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں اور حلقے کے لیے خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

