عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل

بولان(این این آئی)ضلع کچھی میں امن و امان کی بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر قیادت لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نواحی علاقے کھٹن کے ایریا دلدار میں جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران علاقے کا مکمل گھیراؤ کیا گیا اور مشکوک کمین گاہوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی کئی مقامات سے مشتبہ سامان اور ٹھکانے کلیئر کیے گئے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ فرار کے راستے بھی بند کیے گئے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع کے عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکے گا، اور ایسے تمام آپریشن بلا امتیاز جاری رہیں گے تاکہ امن قائم رہے عوام بھی اس ضمن میں مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق ضلعی انتظامیہ کچھی کو بروقت آگاہ کریں تاکہ ایسے عناصر کی تخریبی مقاصد کو روکا جاسکے ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں گشت اور سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں