روبینہ خالدسے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑکی ملاقات

اسلام آباد(ین این آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن روبینہ خالدسے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے یہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سینیٹر روزی خان کاکڑ نے بلوچستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے تعاون اور متعلقہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں سید عبدالمنان آغا اور عبدالرحمن کاکڑ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں