کوئٹہ(این این آئی) چمن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام کے رہنما کو قتل کردیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو چمن کلی محمد حسن ٹھیکیدار کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن کے سالار حافظ قادرجان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

