کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد صدیق کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں