اوستہ محمد میں نامعلوم فراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)اوستہ محمد میں نامعلوم فراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد کی حدود میں غریب آباد کے رہائشی سید شوکت شاہ کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیااور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔پولیس نینعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں