کوئٹہ(این این آئی)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلیلی کسٹم چیک پوسٹ پر روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کسٹم کے حکام کی غیر ذمہ دارانہ اور عوام دشمن پالیسیوں کا سامنا ہے۔ خاص طور پر بلیلی چیک پوسٹ پر مال بردار ٹرکوں کو روک کر شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کرنا نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ ان بڑے بڑے مال بردار ٹرکوں کو سڑک کے درمیان میں گھنٹوں گھنٹوں کھڑا کرنے کی عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام بظاہر “نئے ٹائروں کی جانچ” یا دیگر چھوٹے اعتراضات کے بہانے سینکڑوں مال بردار ٹرکوں اور ٹریلروں کو کئی کئی گھنٹوں تک کھڑا کر دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں کوئٹہ-چمن شاہراہ مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے۔ اس غیر منصفانہ رویے کی وجہ سے روزانہ ہزاروں عام شہری، ملازمین، طلبہ اور مریض شدید مشکلات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ خصوصاً وہ مریض جو ایمرجنسی بنیادوں پر ہسپتالوں کی طرف آ رہے ہوتے ہیں، ان کی زندگیوں کو کسٹم حکام کی اس ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھا دیا جاتا ہے۔ بیان میں نشاندہی کی کہ کسٹم حکام کی یہ پالیسی دراصل رشوت خوری اور کرپشن پر مبنی ہے۔ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو تنگ کیا جاتا ہے، ان سے ناجائز رقوم طلب کی جاتی ہیں اور انہیں اس بنیاد پر روکا جاتا ہے کہ ان کی گاڑیوں میں “نئے ٹائر” کیوں لگائے گئے ہیں۔ حالانکہ یہ ٹرک بھاری سامان ملک اور صوبے کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے مضبوط اور معیاری ٹائروں کے محتاج ہوتے ہیں۔ عوامی خدمت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے یہ ٹرانسپورٹرز کسٹم اہلکاروں کی کرپشن اور تذلیل کا شکار ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کے اس غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل نے صوبے کی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے اشیائے ضرورت کی ترسیل میں تاخیر اور ٹریفک کے گھنٹوں تعطل سے عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن بنا دی گئی ہے جس سے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور لوگ ریاستی اداروں سے مکمل طور پر مایوس ہو رہے ہیں۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے واضح کیا کہ اگر محکمہ کسٹم نے یہ عوام دشمن رویہ فوری طور پر ترک نہ کیا تو پارٹی عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔ عوام کی زندگیوں کو اذیت میں ڈالنے کے بجائے کسٹم حکام اور مسلّط کردہ حکومت اس اہم عوامی نوعیت کے مسلے پر توجہ حقیقی معنوں پر دی تاکہ عوام کو مزید بلیلی کسٹم چیک پوسٹ پر تکلف کا سامنا نہ ہوں تاکہ ان عوام دشمن اور ازیت ناک صوتحال سے نجات حاصل ہوسکے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

