کوئٹہ(این این آئی)نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں ہم نے جمہوری مزاحمت کاراستہ اختیار کیاہے عوامی طاقت سے عام آدمی کے مفادات و حقوق کا تحفظ کیا جائے گا بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی رحمتہ اللہ علیہ کا فلسفہ و فکر شورائیت و تواناجمہوریت کا عکاسی کرتاہیسیرت النبی ص کے مطابق بامقصد و نتیجہ خیزصاف ستھرا سیاسی و سماجی نظام زندگی تشکیل دینے کے لئے عوامی جدوجھد و اعتماد کا اظہار ہی اصل راستہ ہے۔ان خیالات کااظہارنے مرکز اسلامی لورالائی میں جماعت اسلامی کے 84 واں یوم تاسیس کے سیمینار اور لانگ مارچ کے شرکاء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر پروفیسرعبدالرحمن موسیٰ خیل جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نورالدین غلزئی،ضلع لورالائی کے امیر عبد الحمید ناصر اور ضلعی سیکرٹری جنرل محمد نعیم کدیزئی نے بھی خطاب کیا۔عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ لورالائی کے مسائل و مشکلات پر خاموش نہیں رہ سکتے انتظامیہ و عوامی نمائندوں کی لاتعلقی اختیار کرنے کا جواز بے معنی ہیں پرامن علاقہ ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی کے دور میں تمام ذرائع مسدود کئے گئے ہیں کوئٹہ سے لورالائی کا سفر شام کے اوقات میں مشکل ترین بنایا گیا ہے جبکہ میختر رکھنی ڈیرہ غازی خان شاہراہِ این75 پرامن وامان قائم رکھنے کے بجائے عام آدمی اور ٹرانسپورٹرز کی زندگی عذاب بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

