وزیراعظم نے تیانجن یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران اور طلباء سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا

تیانجن(این این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے تیانجن یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران اور طلباء سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا۔وزیر اعظم نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے ملاقات کی، وزیراعظم کو جامعہ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تیانجن یونیورسٹی کا شمار چین کی قدیم درس گاہوں میں ہوتا ہے،یونیورسٹی میں انجینئرنگ، سائنس،مینجمنٹ،قانون، آرٹس اور طب کی اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے،تیانجن یونیورسٹی کا چین کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ہے،پاکستان اور چین کے طلبا کے درمیان یونیورسٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں