صحبت پور (نامہ نگار) صحبت پور مشرقی بلوچستان کا ایک بدقسمت ضلع ہے جہاں پہ ایک طویل عرصے سے افسر شاہی مسلط ہے زندگی کے تمام شعبے افسروں کے رحم کرم پہ ہیں جسکا جو دل چاہے وہی کرتا ہے کیونکہ ان سے پوچھنے والا کوئی نیں شریف النفس اور شرافت کے علمبردار کھوسہ خاندان کے جانشین میر سلیم کھوسہ صوبائی حکومت کے ایک بااثر وزیر ہونے کے باوجود ضلع کے سرکاری کرم چاریوں کو کھلی آزادی دیتے ہیں کہ وہ مقامی لوگوں کے مسائل حل کریں مگر افسران کی کارکردگی صفر رہا ہے اور ان سے کوئی پوچھنے والا بھی نیں اب تین دن سے صحبت پور بازار یونین ہڑتال ہے ایک کثیر آبادی سبزیون و دیگر ضروریات سے محروم ہے مگر ضلعی ڈپٹی کمشنر کو یہ بھی نہیں پتا کہ شہر کی ہزاروں آبادی اس وقت بنیادی سہولت نہیں مل رہی بازار یونین کے صدر ذاکر جاموٹ اور نائب صدر عزیز گولہ کے مطابق مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے ریڑی بانوں سبزی فروشوں پہ ناجائز کاروائیاں کررہا ہے اور اب اس مسلے کو تین دن ہوگٸے کوئی اس طرف توجہ نہیں دے رہا۔ صوباٸی وزیر میر سلیم خان کھوسہ ، کمشنر نصیرآباد کو فوری طور پہ اس مسٸلے کو حل کریں اور مزاکرات کٸے جاٸیں تاکہ غریب ریڑی بانوں کو سنا جاۓ اور بازار یونین کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔ سرکاری افسران کے موقف کو دیکھا جاۓ تاکہ ہزاروں لوگ اس پریشانی بچ سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

