ڈیرہ اللہ یار (این این آئی) جعفرآباد میں پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت، پارلیمانی سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے اعلیٰ پولیس حکام کے ہمراہ ایس ایس پی ہاؤس کا افتتاح کر دیا، پارلیمانی سیکریٹری انجنیئر عبدالمجید بادینی نے ڈی آئی جی پولیس نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان اور ایس ایس پی کامران نواز پنجوتھا کے ہمراہ ایس ایس پی ہاؤس کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ڈی ایس پی صدورا خان لاشاری سمیت دیگر پولیس افسران اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری نے پولیس حکام کے ہمراہ ڈیرہ اللہ یار میں نئے قائم ہونے والے صدر تھانہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجنیئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں نہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس محدود وسائل کے باوجود بہادری سے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور امن و امان کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کی تنخواہیں اور مراعات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں، اس معاملے کو اسمبلی فلور پر اٹھایا جائے گا اور وزیراعلیٰ سے بھی رجوع کیا جائے گا، ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان نے کہا کہ پولیس میں حالیہ تبادلوں کا مقصد امن و امان کی بہتری ہے، کسی کو مشکلات میں ڈالنا نہیں انہوں نے بتایا کہ فیصلے کے تحت کانسٹیبلز نوے دن جبکہ اے ایس آئی سے انسپکٹر تک افسران چھ ماہ کے لیے اپنے ہوم ڈسٹرکٹ سے باہر تعینات ہوں گے، حکام کے مطابق ان اقدامات سے پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

