وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد فیاض کا نیا گیس کنکشن لگوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر محمد فیاض کا نیا گیس کنکشن جو چار ماہ سے التواء کا شکار تھا، پندرہ دن کے اندر لگوا دیا گیا۔درخواست گزار محمد فیاض نے بتایا کہ انہوں نے چار ماہ قبل گیس کے نئے کنکشن کے لیے درخواست دی تھی۔لیکن ان کی درخواست تاخیر کا شکار رہا۔متعدد بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے درخواست گزار نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا نیا گیس کنکشن فوری طور پر لگا دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا نیا گیس کنکشن لگا دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں