کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سیاسی تقاضوں کوتو پورا کررہی ہے لیکن دیگر شعبوں میں پرکوئی توجہ نہیں دے رہی ، صحت کا شعبہ کمرشل اور بدعنوانیوں کاشکار نہیں ہونا چاہئے طب کے شعبے میں برسوں سے کھلواڑ ہورہاہے جو لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کا اظہارقائم مقام چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت نے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 5ویں ہیلتھ کیئر ایوارڈ 2025ءکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے صوبے میں صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے تعلیم یافتہ نرسز ہونا بے حد ضروری ہیں اور النمرہ نرسنگ کالج میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد تعلیم حاصل کررہی ہے جس کی وجہ سے میں النمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے بانی وایم ڈی محمد اسلم خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پرالنمرہ کالج آف نرسنگ ہیلتھ اینڈ سائنس کے بانی وایم ڈی محمد اسلم خان نے 5ویں ہیروایوارڈ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت کے ہاتھوں وصول کیا اور کہاکہ اس خوبصورت تقریب کواور ایوارڈ دیاجانا اعزاز کی بات ہے اس سے بڑھ کر کے چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ ظفر احمد راجپوت جیسے مخلص و محب وطن سے کے ہاتھوں ایوارڈ لینا ہے ،اس قسم کی تقریبات کاسلسلہ رکنانہیں چاہئے اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے میں پروگرام پیش کرنے پر کوکب اقبال اور عابدہ آغا کومبارکباد پیش کرتاہوں۔اس موقع پر چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن کوکب اقبال نے میزبانی کرتے ہوئے آنے والے معززین شہر کاشکریہ ادا کیا ، جن میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی ویمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ ، بزنس مین و موزمبیق کے اعزازی قونصل جنرل خالد تواب ، وزارت خارجہ کراچی کے ڈائریکٹر عرفان سومرو ، انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری ، منصب ابرار ڈاکٹر شکیل ، جاوید چھتاری ایڈوکیٹ ، ریحان ہاشمی ، منصور مدنی ، حاتم خان ، ڈاکٹر ذولفقار تنیو ، برگیڈئیر (ر)ملک وقار اعوان ، ڈاکٹر رفیق خانانی ، اسداللہ لاڑک ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ودیگر شامل تھے ۔

