امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (اول) سالانہ 2025ء کے نتائج کا اعلان(آج) 15 اکتوبر کو ہو گا

مکو آ نہ (این این آئی)کمشنر وچیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کے زیراہتمام ہونے والے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (اول)سالانہ 2025ء کے نتائج کا اعلان انشاء اللہ تعالیٰ(آج) 15اکتوبر 2025ء بروزبدھ 10 بجے دن کیا جائے گا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن و کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود ہوں گے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد راجہ جہانگیر انور لیپ ٹاپ پر بٹن دبا کر رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisefsd.edu.pk پر اَپ لوڈکریں گے, سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ نتائج سنڈیکیٹ مارکنگ کے تحت حکومت پنجاب کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سخت محنت و انتہائی احتیاط سے تیار کئے گئے ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی غلطیوں سے مبرا ہوں گے تاہم نتائج یا دیگر معلومات کیلئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر 0412517710 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں