بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،میرسرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے سہولت کار چاہے اندرونی ہوں یا بیرونی، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر تعاقب کریں گے،ریاستی اداروں کی پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے، کامیاب آپریشنز دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہیں،بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں