ووہان ایکسپو، عالمی تعمیراتی ٹیکنالوجیز کی نمائش

ووہان(این این آئی)بین الاقوامی ووہان انٹیلیجنٹ بلڈنگ انڈسٹری ایکسپو 2025 چین آپٹکس ویلی کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا، جس میں 13 ممالک کی جدید تعمیراتی ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں جو بین الاقوامی مارکیٹوں میں اہم اطلاق رکھتی ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اس ایونٹ کا موضوع انڈسٹریل انٹرنیٹ کو فروغ دیں، مشترکہ طور پر ‘معیاری گھر’ تعمیر کریں تھا، جس میں سات خصوصی زونز کے ذریعے 200 سے زائد اداروں نے تعمیراتی مصنوعات، ڈیزائن، مواد، تکنیک، دیکھ بھال کے نظام، شہری ترقی اور بین الاقوامی تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا مظاہرہ کیاگوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے ظفرالدین محمود، جو انٹیلیجنٹ کنسٹرکشن پر بین الاقوامی تعاون اور ترقی کانفرنس میں بھی شریک ہوئے، نے تکنیکی ترقیات کی بھرپور تعریف کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے کہایہ نمائش دکھاتی ہے کہ انسانی ذہانت اور مصنوعی ذہانت کے امتزاج نے تعمیراتی معیار، رفتار اور جمالیات کو کس طرح بدل دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق ظفر نے خاص طور پر پاکستان میں چینی تعمیراتی مہارت کے کامیاب نفاذ کو اجاگر کیا، جس میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے پی کے ایم موٹروے (سکھر-ملتان سیکشن)، جو چائنا کنسٹرکشن تھرڈ انجینئرنگ بیورو (CCTEB) نے تعمیر کی، پاکستان کی بہترین انفراسٹرکچر کامیابیوں میں سے ایک” قرار دیا، جو جدید خصوصیات کے ساتھ متعین وقت سے پہلے مکمل ہوئی۔گوادر پرو کے مطابق سی سی ٹی ا ی بی نے پاکستان میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور سینٹورس مکسڈ یوز ڈیولپمنٹ جیسے منصوبوں کے ذریعے خاطر خواہ تجربہ حاصل کیا ہے اور ملک کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جبکہ مقامی روزگار اور تکنیکی علم کے تبادلے کو بھی فروغ دیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق کرنل (ریٹائرڈ) زاہد-آر-گروال، جو پی کے ایم منصوبے میں پاکستانی پیشہ ور کے طور پر شامل تھے، نے ایکسپو میں پیش کی گئی ٹیکنالوجیز کے عملی فوائد پر زور دیا۔ انہوں نے کہایہ مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارمز منصوبوں کی کارکردگی اور لاگت کے انتظام کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں اور ان کے مستقبل کے پاکستانی انفراسٹرکچر منصوبوں میں استعمال کی صلاحیت کا ذکر کیا۔گوادر پرو کے مطابق یہ ایکسپو بین الاقوامی تعلیمی تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا تھا، جس نے ظاہر کیا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عالمی تعمیراتی عمل کو کس طرح بدل رہی ہے۔ سمارٹ ٹیکنالوجیز، خاص طور پر ا ے آئی پر مبنی نظام اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، نے دنیا بھر میں تعمیراتی منصوبوں میں کارکردگی اور جدت کے نئے راستے دکھائے ہیں، جو پاکستان اور دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں میں جاری انفراسٹرکچر ترقی کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں