وزیراعلیٰ کا خواب……ڈیجیٹل پنجاب

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکردیاگیا ہے-پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے-چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا-آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے-آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے -آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا-چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں – cmitinterns.punjab.gov.pkپر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں