گوگل نے اپنے پکسل فونز کیلئے کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کرادیا

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اپنے پکسل فونز پر کال ریکارڈنگ فیچر متعارف کرا دیا۔

صارفین اس فیچر کو فون ایپ میں جا کر کال اسسٹنٹ سیکشن میں ’نئے کال ریکارڈنگ‘ آپشن سے حاصل کر سکتے ہیں۔

آپشن آن کرنے کے بعد کالنگ اسکرین پر ’کال اسسٹ مینو‘ ظاہر ہوگا جس پر ’کال ریکارڈنگ‘ بٹنگ ہوگا۔ بٹن دبانے کے بعد ایک مختصر کاؤنٹ ڈاؤن ہوگا جس سے کال کے دونوں جانب فریقین کو ریکارڈنگ سے متعلق علم ہوجائے گا۔

اوپر اسکرین پر کال کے دورانیے کے آگے ایک سرخ نقطہ ہوگا جبکہ کال اسسٹ مینیو میں ’اسٹاپ‘ کا بٹن ہوگا جس سے ریکارڈنگ روکی جا سکے گی۔

ریکارڈنگ روکنے کے بعد کال ریکارڈنگ ہوم ٹیب پر مائیکروفون کے نشان کے ساتھ ظاہر ہوگی۔

ریکارڈنگ کے ڈیلیٹ ہونے کے دورانیے بھی آپشن میں موجود ہوں گے جس میں 7، 14 یا 30 دن بعد ریکارڈنگ ڈیلیٹ کی جا سکے گی۔ ان آپشنز میں فوری ڈیلیٹ اور کبھی بھی ڈیلیٹ نہ کرنے کا آپشن بھی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں