کراچی، بوہرہ برادری آج عید الضحیٰ منا رہی ہے


کراچی:

شہر قائد میں بسنے والی بوہرہ برادری کی جانب سے آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

شہر میں قائم برادری کی مختلف مساجد میں نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

بوہرہ برادری کے نمازِ عید کے اجتماعات صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں ہوئے جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نماز کے دوران امت مسلمہ، ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جو دن بھر جاری گا۔

بوہرہ برادری کے افراد نے اجتماعی اور انفرادی سطح پر قربانی کا اہتمام کیا، جس کے بعد گوشت مستحقین میں بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں