پسنی: ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے ڈاکٹر سمیر احمد شبیر کی نمایاں کامیابی،علاقے کا پہلا کارڈیالوجسٹ بننے کا اعزاز حاصل

پسنی (رپورٹر) پسنی کے باصلاحیت نوجوان ڈاکٹر سمیر احمد شبیر نے امراضِ قلب (کارڈیالوجی) میں ایف سی پی ایس پارٹ 2 (FCPS-II) کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ یہ صرف ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پسنی اور ضلع گوادر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ ڈاکٹر سمیر احمد *ضلع گوادر کے پہلے کارڈیالوجسٹ* بن گئے ہیں۔

اس شاندار کامیابی پر پسنی بھر کے معززین، اہلِ علم، اساتذہ، طلباء اور عوامی حلقوں کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیر احمد کی محنت، استقامت اور بلند حوصلہ نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں نہ صرف علاقے بلکہ ملک بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے اور پسنی کا نام مزید روشن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں