اوتھل (این این آئی)اوتھل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلاث کے مطابق گزشتہ روز اوتھل سے تقریباً 20 کلومیٹر درر مضافاتی علاقے سکن کے علاقے میں ایک ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں نامعلوم ملزم نے شہری سے 272000/- روپے چھین لیئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اوتھل عبدالجلیل سومرو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پرکارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام ذرائع کو متحرک کیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کا تعاقب شروع کیا۔پولیس نے ایک ملزم کو صرف چند گھنٹوں کی انتھک کوشش کے بعد رحمت اللہ ولد عبداللہ قوم صابرہ سکنہ وایارو کو گرفتار کر لیا جس کو مدعی نے پہچان لیا۔ جب کہ دوسرے ملزم رحمت اللہ ولد امیر قوم آچرہ، سکنہ وایارہ کو بھی گرفتار کر لیا۔جس کے گھر سے موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس بھی برآمد ہوئے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پوری رات مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھیں۔ ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے جدید ذرائع اور انٹیلیجنس معلومات کا استعمال کرتے ہوئے بالآخر مطلوبہ ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اور اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔دلچسپ امر یہ ہے کہ اب مقامی اور دیہاتی لوگ بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں جوکہ اچھا شگون نہیں ہے۔
