ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے آر ایچ سی شہزادہ خان عمرانی اور بی ایچ یو شہید احمد خان کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز حسین جمالی نے متعلقہ میڈیکل افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے عملے پر زور دیا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہونا چاہئے۔

