ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد خون جما دینے والی سردی برقرار سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند شدید سردی کے باعث طلباء و طالبات کو چھٹی گیس بجلی غائب بازار، مارکیٹس سنسان عوام گھروں تک محدود تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی،ڈیرہ اللہ یار، صحبت پور، چھتر، فلیجی، تمبو، منجھو شوری، بھاگ ناڑی، ڈھاڈر، بختیارآباد،نوتال،لانڈھی،سکندرآباد، عمرانی، مانجھوٹی،میر حسن، دولت گھاڑی،غفورآباد، لہڑی، گنداخہ،گنداواہ چتن پٹی،فریدآباد جیانی جھڈیر سمیت دیگر علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا راج برقرار ربی ٹول پلازہ سمیت اوستہ محمد جمالی بائی پاس ودیگر ایریاز میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات درجنوں افراد زخمی ہو گئے شدید اور خون جما دینے والی سردی اور سخت سرد ہواؤں کے مسلسل چلنے سے درجہ حرارت منفی سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا پانی برف میں تبدیل جبکہ مزکورہ علاقوں میں گیس اور بجلی کے بحران نے شدت اختیار کر لی سارا دن سخت سرد ہواوں کے چلنے سے نصیرآباد ڈویژن میں تعلیمی ادارے بند کرکے طلباء و طالبات کو چھٹی دے دی گئی کاروباری مراکز بند اور بازار سنسان و ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے لوگ انپے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے شدید سردی اور سخت سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث ٹماٹر، گوبھی سمیت دیگر سبزیوں کو نقصان پہنچا اور کسانوں اور زمین داروں کو مالی نقصان کا سامنا محکمہ موسمیات کے مطابق دھند سرد ہواوں کے مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

