کوئٹہ(این این آئی) صوبائی حکومت نے چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت چار ہزار اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی بھرتیوں سے صوبے کے اسکولوں میں انگلش،حساب اور سائنس کے مضامین کے اساتذہ کی کمی کو دور کی جائے گی۔ سیکرٹری تعلیم بلوچستان اسفند یار کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان کے اسکولوں میں انگلش،حساب اور سائنس کے مضامین کے اساتذہ کی سترسے اسی فیصد کمی ہے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت چار ہزار اساتذہ ایڈہاک پر بھرتی کی سمری کی وزیر اعلی نے منظور دے دی ہے۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان نے بتایا کہ ایڈہاک پر بھرتی ہونے والے چارہزاراساتذہ کو 17گریڈمیں بھرتی کیا جائے گا۔

