ایف سی بلوچستان کی جانب سے یونیورسٹی آف مکران پنجگور اور گرلز ڈگری کالج چتکان کیلئے تفریحی دورے کا انعقاد کیا گیا

پنجگور(این این آئی)ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف مکران، پنجگور اور گرلز ڈگری کالج چتکان کے طلبہ طالبات کا تفریحی دورہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے یونیورسٹی آف مکران، پنجگْور کے 54 طلبہ اور 10 اساتذہ کیلئے کوئٹہ، اسلام آباد، مری اور لاہور کا تفریحی دورہ منعقد کیا۔ یہ پروگرام طلبہ کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے اور انہیں ملک کے مختلف علاقوں اور قومی ورثے سے روشناس کرانے کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔دورے کے دوران طلبہ نے مختلف شہروں کے اہم تاریخی اور قومی مقامات کا مشاہدہ کیا اور بھرپور دلچسپی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔دورے کیاختتام پر طلبہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسے پروگراموں کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا دریں اثنا گرلز ڈگری کالج چتکان کے طالبات کو ایف سی بلوچستان کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی ٹور پر بھیجا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں