لاہور: پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولز میں مزید تعطیلات سے متعلق صوبائی حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
اس سے قبل، 10 جنوری کو صوبے کے اسکولز میں ایک ہفتے کے لیے چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، اسکولز اگلے ہفتے ہی کھلیں گے۔

