لسبیلہ یونیورسٹی کی پانچویں کانووکیشن، 400 طلبہ میں ڈگریاں، 65 گولڈ میڈلز تقسیم

لسبیلہ (رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں پانچویں کانووکیشن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر بلوچستان و چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزیرِ تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان محمد صالح بلوچ اور پارلیمانی سیکرٹری نوابزاہ میر زرین خان مگسی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران مجموعی طور پر 400 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 65 طلبہ و طالبات کو گولڈ میڈلز اور اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ لسبیلہ یونیورسٹی کا قیام مرحوم جام محمد یوسف اور ان کے خاندان کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے، جنہوں نے لسبیلہ کو ایک معیاری تعلیمی ادارہ دیا۔ آج اس ادارے کی بدولت بلوچستان بھر کے طلبہ و طالبات زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میرے منتخب ہونے کے بعد فنڈز کو بڑھا دیا گیا ہیں جس ملازمین کی تنخواہوں میں بھی مشکلات کا سامنا نہیں ہے جیسے اس قبل ملازمین تنخواہ کے لیے بھی پریشان تھے اب تمام یونیوسٹز کو دیگر ضروریات کو بھی آسانی سے پورا کیا جاسکتا ہیں کیونکہ فنڈز کو تین گناہ بڑا دیا گیا ہے جو ایک بہترین اقدام ہیں ۔صوبائی وزیرِ تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بلوچستان تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ تعلیم انسانی زندگی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آج تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں اور ڈگری ہولڈر طالبات کے والدین اور اساتذہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جو اپنی اولاد کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری نوابزاہ میرزرین خان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے تمام والدین اور وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مرحوم جام محمد یوسف کی جانب سے لسبیلہ یونیورسٹی بلوچستان بھر کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وژن کو وفاقی وزیر نواب جام کمال خان عالیانی نے مزید وسعت دی، جس کے نتیجے میں ہر سال ہزاروں طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت اور جدوجہد کے ذریعے معاشرے میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔تقریب میں پر وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبد المالک ترین نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جام خاندان کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور یونیورسٹی کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کانووکیشن میں سرکاری افسران، ڈسٹرکٹ چیئرمینز، تحصیل چیئرمینز، جام گروپ کے رہنماؤں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں