سبی(رپورٹر)پڑھی لکھی خواتین کو جدید طرز پر کاروبار سیکھنے اور گھر بیٹھے مفت روزگار فراہم کرنے کے لیے کمپیوٹر لیب کا افتتاح کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض نے پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول حافظ اسدالحق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ویب بلوچستان محترمہ سکینہ عبداللہ کے ہمراہ کردیا ای کامرس(آن لائن)کاروبار کے جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوۓ ڈویژنل پبلک سکول میں کمپیوٹرلیب کا انعقاد کیاگیا ڈویژنل پبلک سکول میں کمپیوٹر لیب میں خواتین کے لیے مفت انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ آن لائن روزگار اور جابز کے حصول کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنے کے لیے جدید نظام متعارف کرایا گیا افتتاحی تقریب میں پڑھی لکھی خواتین کو بہترین اور مفت تربیت دینے والی اساتذہ٬پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول حافظ اسدالحق چیف ایگزیکٹو آفیسر ویب بلوچستان محترمہ سکینہ عبداللہ ڈاکٹر رخسانہ شریف اور طالبات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کمشنر سبی ڈویزن اسداللہ فیض نے کہاہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پڑھی لکھی خواتین اپنے گھر میں بیٹھے مفت روزگار کا آغاز کریں ای کامرس جدید کاروبار کا اہم ذریعہ ہے جہاں پر ہنر مند خواتین اپنے ہاتھ سے بناۓ گۓ مختلف سامان کو دنیا بھر میں آن لائن فروخت کرسکیں گی اس سنہرے موقع سے فائدہ لینے کے لیے ابھی سے مفت آن لائن کاروبار سیکھنے کے لیے اس کمپیوٹر لیب سے مفت فائدہ لیکر خود کو خود کفیل بنائیں انہوں کہاہے کہ کمپیوٹر لیب 24 گھنٹے فعال رہے گی یہ اقدام سبی کی خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ثابت ہوگا تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ویب بلوچستان محترمہ سکینہ عبداللہ نے طالبات کو آن لائن کاروبار سیکھنے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی اور ویب بلوچستان کی جانب سے ہر تعاون کی یقین دیہانی کرائی

