کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کی تعلیمی اسناد جلد چیک کی جائیں، جعلی اسناد پر مقدمہ درج کرایا جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اس عمل کا آغاز نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی سے کیا جائے۔یہ بات انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ اجلاس میں قومی نصاب کو تعلیمی سال27-2026 سے صوبائی نصاب کا حصہ بنانے، چیف منسٹر اکیڈمک ایکسیلینس پروگرام کے تحت مڈل، ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں ریاضی، سائنس اور انگریزی کے اساتذہ کی ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں